صدر مملکت آصف علی زرداری کی نوشکی میں مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی سخت مذمت

image

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوشکی میں مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی سخت مذمت کی اور دہشت گردوں کے ہاتھوں مسافروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر پریس ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ، پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسترد کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پوری قوم کی مدد سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی۔ صدر مملکت نے سوگواران کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US