صدر مملکت آصف علی زرداری کی سکھ برادری کو بیساکھی تہوار پر مبارکباد

image

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے،پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار خوشیوں اور محبت کا پیغام بھی دیتا ہے ،پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ملک کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US