ایئر کینیڈا کی ٹورانٹو سے اسرائیل کی پرواز منسوخ

image

مونٹریال۔14اپریل (اے پی پی):ایئر کینیڈا نے ٹورانٹو سے اسرائیل کی پرواز منسوخ کر دی۔شنہوا کے مطابق ایئر کینیڈا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ایئر کینیڈا کی فلائٹ نمبر اے سی 80جو کہ پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شام 4:25 پر روانہ ہونا تھی کو حکومتی یا ریگولیٹری پابندیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیاہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ حکومتی یا ریگولیٹری پابندیاں اس وقت ہو سکتی ہیں جب داخلے کی ضروریات، کسٹم کے عمل، صحت اور حفاظت کے اقدامات، یا دیگر مقامی سیاسی حالات میں تبدیلیاں آئیں۔واضح رہے کہ مونٹریال میں قائم ایئر کینیڈا نے، دیگر بین الاقوامی کیریئرز کی طرح، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد 8 اکتوبر کو بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سروس معطل کر دی تھی اس دوان ٹورنٹو اور تل ابیب کے درمیان پروازیں 9 اپریل کو دوبارہ شروع کی گئی تھی جن کو دوبارہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US