برازیل میں کشتی سے 10سے زائد لاشیں برآمد

image

برازیلیا۔14اپریل (اے پی پی):برازیل کی ریاست پارا کے ساحلکے قریب کشتی کے اندر سے 10سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔شنہو ا کے مطابق مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی ماہی گیروں نے ریاست پارا کے ساحل کے قریب ایک کشتی کی اطلاع دی جس کے فوری بعد مقامی حکام نے ایک ریسکیو اہلکاروں کو کشتی میں پہنچایا جنہوں نے اطلاع دی کہ کشتی کے اندر 10 سے لاشیں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام لاشوں کو ریسکیو کر کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی میں سوار افراد کی شناخت اور اس واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے د ی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US