آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

image

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔

بعد ازاں انہوں نے اسمبلی کے رول پر دستخط کئے جبکہ سپیکر نے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سپیکر گیلری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صدرمملکت کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری اور ہمشیرہ فریال تالپوربھی موجود تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US