قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

image

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی اراکین کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر سپیکر نے کہاکہ موجودہ اجلاس ریکوزیشن سیشن تھا اور جس معاملہ پر اجلاس بلایا گیا ہے وہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اس لئے اس پر بحث نہیں ہوسکتی۔

بعد ازاں گنتی پراراکین کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی جس پر سپیکر نے ایوان کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US