ملک کے تمام بڑے شہروں سے عازمین حج کیلئے پروازیں 9 مئی سے10 جون تک چلائی جائیں گی، ترجمان

image

لاہور۔3مئی (اے پی پی):ملک بھر کے تمام بڑے شہروں سے عازمین حج کیلئے پروازیں 9 مئی سے10 جون تک چلائی جائیں گی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے “اے پی پی “سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے ، سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال 69 ہزار 500 خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روڈ ٹو مکہ روانہ ہوں گے ، اور اسی طرح پرائیویٹ حج سکیم کے ذریعے 50 فیصد 69 ہزار پانچ سو عازمین حج سعادت حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے رہائش سمیت دیگر تمام انتظامات و اقدامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ، عازمین حج کو فلائٹ آ پریشن سے متعلق پیغامات پہنچا دئیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نئے اقدامات اور مناسک حج سے متعلق ملک بھر میں 122 مقامات پر حج ٹرینرز کے ذریعے آگاہی و تربیت فراہم کی گئی ہے۔ مذکورہ تربیتی پروگرام میں حجاج کرام نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ، عازمینِ حج کو سوٹ کیس،ہینڈ کیری بیگ بھی دیا جائے گا جبکہ جوتوں کیلئے تھیلا ،احرام بیلٹ اور خواتین کے لئے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے سکارف مہیا کئے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق تربیت کا ایک مقصد عازمینِ حج کو وزارتِ مذہبی امور کے انتظامات اور سرکاری حج اسکیم کی سہولیات سے بھی آگاہ کرنا تھا تا کہ ضرورت پڑنے پر اپنے یا ساتھی حجاج کے لئے رہنمائی اور مدد لی جا سکے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US