پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا

image

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں(مائگریٹری برڈز) کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا۔اس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں اوراداروں کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ ہجرت کرنیوالے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ہزاروں سال سے پرندوں کی یہ ہجرت قدرت کی اعلیٰ حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔

پرندوں پر کام کرنیوالے عالمی ادارے کے مطابق دنیا میں مہاجر پرندوں کی 40 فیصد سے زائد اقسام کی کمی ہو چکی ہے۔گزشتہ 30 سال کے دوران مہاجر پرندوں کی آبادی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی، ان کے قدرتی مسکن کی تنزلی، ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کے غیر محفوظ ہونے اور مہمان علاقوں میں درپیش خطرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے2006 ء سے ہر سال13 مئی کو مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US