ملک بھر میں روشنی کا عالمی دن 16 مئی کو منایا جائے گا

image
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):ملک بھر میں روشنی کا عالمی دن 16 مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن منانے کا مقصد سائنس، ثقافت،آرٹ، تعلیم اور پائیدار ترقی، طب، مواصلات اور توانائی جیسے متنوع شعبوں میں روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ ،یونیسکو کی روشنی کے دن کے حوالہ سے بین الاقوامی مہم فوٹوونکس کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے مستقبل میں اس کے کردار کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور کرہ ارض پر روشنی کے انتہائی اہم کردار کےحوالہ سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US