اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی ۔