بنجول ۔4مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنڈال پہنچنے پر، گیمبیا کے صدر ایڈاما بیرو نے ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے۔