ملائیشیامذہبی رہنماوں کی سب بڑی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

image

کوالالمپور۔5مئی (اے پی پی):ملائیشیا کے وزیر اعظم، رابطہ عالم اسلامی کے اشتراک سے ایشیا میں مذہبی رہنماوں کی سب بڑی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ایس پی اے کے مطابق مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ‘ کے عنوان سے کانفرنس منگل 7 مئی کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہوگی۔کانفرنس میں 57 ممالک کی تقریبا دو ہزار مذہبی شخصیات اور دانشوروں کی شرکت متوقع ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں رواداری، اعتدال پسندی، تعلیم، پلوں کی تعمیر جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس کا مقصد عالمی امن کو فروغ دینے، لوگوں کے درمیان یکجہتی کو بڑھانے اور تہذیبی تعاون کی تلاش میں مذہب کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔یہ کانفرنس مکہ اعلامیے پر مبنی اقدامات اور مذہبی اقدار کو فروغ دینے کی بھی شروعات کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US