گیمبیا میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس کا آغاز

image

بنجول۔5مئی (اے پی پی):تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کی سربراہی کانفرنس کا 15 واں اجلاس ہفتہ کو گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں “پائیدار ترقی کے لیے بات چیت کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کو بڑھانا” کے عنوان سے شروع ہوا۔شنہوا کے مطابق گیمبیا کے صدر اداما بارو نے افتتاحی تقریب میں بتایا کہ سربراہی اجلاس غزہ کی پٹی کی صورتحال کے حوالے سے ایک مشکل تناظر میں منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران دنیا میں استحکام اور امن کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ متاثرہ فلسطینی برادریوں کو اپنا وقار دوبارہ حاصل کرنا چاہیے۔بیرو نے OIC پر زور دیا کہ وہ “امن اور مفاہمت کی طرف ایک نیا راستہ طے کرے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کے لیے او آئی سی کی حمایت اور اس کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ تنظیم اسلامی کانفرنس1969میں قائم ہوئی اور اس کے 57 رکن ممالک ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US