شیخ مجیب سے متعلق ویڈیو اپلوڈ کرنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو نوٹس جاری

image

ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ویڈیو اپلوڈ کرنے کے معاملے پر پارٹی کے تین مرکزی رہنماؤں کو بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان، سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان اور ترجمان رؤف حسن کو طلبی کے نوٹسز سنیچر کو جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹس میں پارٹی کے تینوں رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ منگل کی صبح 11 بجے انکوائری کے لیے پیش ہوں۔ایف آئی اے کے مطابق یہ نوٹسز عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔ نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔اسی نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اُکسایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے 26 مئی کو ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال کا سقوط ڈھاکہ سے موازنہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US