وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 دن میں فراہم کرنے کا حکم

image

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا۔

اتوار کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہو گا اور اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز  پر ہوگا۔

اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ’پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔‘

محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

اوورسیز پاکستانی  مقرر مدت میں پاسپورٹ نہ ملنے پر ای میل [email protected] پر رسید منسلک کرکے  شکایت درج کرا سکیں گے۔

وزیرداخلہ نے عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے موثر سٹاف مینجمنٹ  کا حکم بھی دیا۔ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی ہدایت کی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US