برطانوی خاتون سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل زخمی

image

اسلام آباد کی شاہراہِ دستور کے ریڈیو پاکستان چوک پر پیر کو برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق زخمی کانسٹیبل امیر داد اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ان کو برطانوی سفارت کار کی گاڑی نے ٹکر مار دی۔

واقعے کے فوری بعد زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہکار کے سر پر چوٹ آئی ہے جن کی صحت اب خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی وہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہی ہیں۔

برطانوی خاتون سفارت کار کو ڈپلومیٹک استثنی ہونے کے باعث جانے کی اجازتحادثے کے بعد برطانوی خاتون سفارت کار کو ڈپلومیٹک استثنی ہونے کے باعث جانے کی اجازت دے دی گئی۔جب کہ اُنکی گاڑی کو متعلقہ تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے پر اسلام پولیس سے تعاون کر رہے ہیں : ترجمان برطانوی ہائی کمیشناسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان آصف اقبال نے اُردو نیوز کو حادثے میں برطانوی ہائی کمیشن کی آفسیر کے ملوث ہونے ک تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد اسلام آباد پولیس نے تمام ضروری لوازمات پر عمل درآمد کیا۔ حادثے کی مزید انکوئری کے لیے مقامی پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد پولیس ک ترجمان تقی جواد نے اُردو نیوز کو بتایا کہ آج پیش آنے والے واقعے پر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی جس کے تحت حادثے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی خاتون نے سگنل توڑتے ہوئے گاڑی پولیس کانسٹیبل پر چڑھائی۔

تاہم پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے زخمی پولیس اہلکار کے بہترین علاج کے احکاماتریڈیو پاکستان چوک پر پیش آنے والے حادثے کا آئی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہکار کو ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ محمد طاہر نے روڈ حادثے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل امیر داد کی ہسپتال میں عیادت بھی کی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم جاری کیا جس کے بعد برطانوی ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے.


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US