اسلام آباد کے تین حلقوں کے کیسز: ٹربیونل کی تبدیلی کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور

image

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف کیسز دوسرے ٹربیونل کو منتقل کرنے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں۔

منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لیں اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف کیسز کے خلاف درخواسستوں کی سماعت چھ جون کو ہو گی۔

ن لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز نے  الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹریبونل کی تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ’خدشہ ہے انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے مطمئن نہیں ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US