چین، سیلاب کے باعث کوئلے کی کان میں پھنسے 3 افراد ہلاک ، 5 کو زندہ بچالیا گیا

image

بیجنگ ۔5جون (اے پی پی):چین میں سیلاب کے باعث کوئلے کی کان میں پھنسے 3 افراد ہلاک ہوگئے ، تاہم 5 کو زندہ بچالیا گیا۔ شنہوا کے مطابق چین کے صوبہ شان ڈونگ میں کوئلے کی ایک کان میں سیلاب میں 8 افراد پھنسے ہوئے تھے جن کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکالا گیا ،

ان میں سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ،تاہم 5 زندہ افراد کو نکال لیا گیا۔ زندہ بچ جانے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی ،اب ان کی حالت بہترہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US