راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،3ملزمان گرفتار

image

راولپنڈی۔10جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کر کے چرس ، اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اجمل کو گرفتار کر کے1کلو 500 گرام چرس برآمد کی،

صادق آباد پولیس نے ملزم ولید مشتاق کو گرفتا رکرکے 1پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم زبیر کو گرفتار کرکے 1پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کر لئے گئے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں اور ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US