پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15 روز کے لیے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی صنعت کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان ، بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی

واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔ یکم جون کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US