کوئٹہ ، پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا

image

کوئٹہ، پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد اغوا کر کےساتھ لے گئے، مغویوں میں ایک کسٹم اہل کار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق پوائنٹ سے کسٹم اہل کار سمیت 10 افراد کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اغوا کرلیا گیا۔ اغوا کا یہ بڑا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل سیاحتی مقام شعبان پر پیش آیا جہاں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔

یہ بجٹ ملک کی بنیادیں ہلا دے گا، وزیرخزانہ کے پر کاٹ دیئے گئے، اپوزیشن لیڈر

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔  خیال رہے گزشتہ سال بھی زرغون سے مسلح افراد شناخت کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US