مرمتی کام کے دوران سکھر بیراج کا ایک دروازہ گر گیا، ایمرجنسی نافذ

image

مرمتی کاموں کے دوران سکھر بیراج کا ایک گیٹ گرنے کے بعد بیراج پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

محکمہ ایریگیشن کے مطابق سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گر گیا، دروازہ گرنے سے بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان

ایریگیشن حکام کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کر کے بیراج پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے، گیٹ نمبر44 ٹیڑھا ہوگیا ہے، بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہو کر ڈاؤن سٹریم میں جانے لگا۔

محکمہ آبپاشی کے افسران کے مطابق گیٹ نمبر بڑے درخت کے ٹکرانے سے ٹیڑھا ہوا،وزیرآبپاشی سندھ جام خان شورو نے سکھر بیراج کا دورہ کیا اور انہوں نے دروازوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا اور کہا گیٹ کی مرمت کے باعث لیفٹ اور رائٹ بینک کینال کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US