غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اسلام آباد میں 41 روز طویل ‘سیو دی غزہ’ نامی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما مشتاق احمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے اختتام پر مشتاق احمد کی طرف سے سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
غزہ ، ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری ، 22 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا
دورانِ ملاقات محسن نقوی نے مشتاق احمد سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور کہا کہ فلسطین کے حوالے سے جو جذبات آپ کے ہیں وہی ہر پاکستانی کے ہیں۔ ہمیں آپ کے مطالبے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعے میں جو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، انہیں ضرور انصاف ملے گا۔
اس موقع پر سابق سینیٹر مشتاق احمد بولے کہ محسن نقوی سے مذاکرات کے دوران 6 نکاتی مطالبات پر اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی حکومت اسماعیل ہنیہ کو خط لکھ کر 40 ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر پاکستان کی طرف سے تعزیت کرے گی اور اس میں اخلاقی حمایت کی بات بھی کی جائے گی۔
غزہ اور رفح میں اسرائیلی طیاروں کی رات بھر بمباری ، مزید درجنوں فلسطینی شہید