پاکستان کا ہر دوسرا شہری تو بجلی کے بل سے پریشان تھا ہی لیکن اب تو سیاستدان
بھی اضافی بل کا رونا روتے نظر آرہے ہیں-
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شکوہ کیا ہے کہ ان
کا بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔
شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ شکوہ کیا۔
انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بعد خیبر پختون
خوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چور، ڈاکو، لٹیری، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر
بھیجا جائے، یہ حکومت صرف اپنے کیس ختم کرنے آئی ہے۔