کپڑے استری کروا کے نہلانے لے گئی اور پھر.. سگی ماں نے اپنے بچوں کی جان کیوں لی؟ اے ایس پی نے ملزمہ کے الفاظ بیان کردیے

image

"ماسی نے بتایا کہ پہلے وہ بیٹے کو نہلانے لے گئیں اس سے پہلے بچوں کے کپڑے استری کر وا کے الماری میں لٹکائے تھے. اس سے پہلے گیس کی مشین چلا کر روٹی پکانے کا کہا تھا جو بہت زیادہ آواز کرتی ہے جس کی وجہ سے بچے کے چیخنے کی آواز نہیں آئی"

یہ کہنا ہے اے ایس پی ندا جنید کا جو نجی چینل کے مارننگ شو میں حال ہی میں ماں کے ہاتھوں بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس میں گھر کی ملازمہ کے الفاظ بیان کررہی تھیں.

اے ایس پی ندا جنید نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ کا کہنا تھا بچی سمیہہ میرے پیچھے کچن میں ہی تھی کہ اچانک اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی ماں اسے کمرے میں لے گئی جب میں پیچھے گئی تو دروازہ بند ہوچکا تھا اور چلانے کی آوازیں آرہی تھیں. جسے سن کہ مجھے گھبراہٹ ہونے لگی"

اے ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ملزمہ ادیبہ نے انکشاف کیا کہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ بچوں کو وہ زہر کھلائے تو وہ الٹی کردیں کیونکہ یہ اس سے سہا نہیں جائے گا. ادیبہ کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کئی بار مختلف طریقوں سے اپنی جان لینے کی کوشش کرچکی ہے لیکن کامیاب نہ ہوسکی.

اس کے علاوہ اے ایس پی ندا کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ ادیبہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، طلاق ہوجانے کے باوجود وہ طلاق کو قبول نہیں کرسکی تھی. بچے روزانہ اسکول سے واپسی پر ماں کے پاس جاتے تھے جہاں وہ انھیں نہلا کر کھانا کھلا کے اور نماز پڑھا کے سلا دیتی تھی اور پھر انھیں ہوم ورک کروا کے ڈرائیور کے ساتھ والد کے گھر بھیج دیتی تھی. ملزمہ کا کہنا تھا کہ تھوڑا بھی وقت ملتا تو وہ خود کو بھی مار لیتی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US