پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اسٹاک ایجنٹ کے کمرے میں لگی جس پر قابو پانے کیلئے 6 گاڑیاں طلب کی گئی ہیں ، عمارت میں موجود لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آگ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، آگ کس چیز سے لگی ، فوری طور پر یہ معلوم نہ ہو سکا۔

یاد رہے اسٹاک ایکسچینج میں صبح ساڑھے نو بجے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوتا ہے اور آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US