خیبرپختونخوا میں دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی، صرف ای-اسٹامپ کے استعمال کی اجازت

image

صوبائی حکومت نے مالی نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا بھر میں تمام دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل اور ضلعی اکاؤنٹس افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اب صوبے بھر میں صرف ای-اسٹامپ کے استعمال کی اجازت ہو گی۔

مراسلے میں تمام غیر استعمال شدہ دستی اسٹامپ پیپرز کی فروخت فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر ٹریژریز و اکاؤنٹس کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ای-اسٹامپ سسٹم کے تحت تمام مالی لین دین کی نگرانی مزید مضبوط بنائی جائے۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں ای-اسٹامپ سسٹم 2022 سے کامیابی کے ساتھ نافذ العمل ہے، جس کا مقصد مالی لیکیج کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مالی نظام مزید منظم، محفوظ اور جدید ہو جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US