کینیا میں معمر افراد کو جادوگر قرار دے کر قتل کیوں کیا جا رہا ہے؟

بی بی سی افریقہ آئی کی تحقیق کے مطابق جادو ٹُونے کے الزامات پر عمر رسیدہ افراد کی ایک بڑی تعداد کو کینیا کی کلیفی ساحلی پٹی کے گرد قتل کیا جا رہا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ان ہلاکتوں کے پیچھے اصل وجوہات کے بارے میں بھی معلوم ہو سکا ہے۔
A man standing in a field
BBC
کسان تمبالا جفوا کی ایک حملے کے باعث صرف ایک آنکھ باقی بچی ہے

بی بی سی افریقہ آئی کی تحقیق کے مطابق جادو ٹُونے کے الزامات پر عمر رسیدہ افراد کی ایک بڑی تعداد کو کینیا کی کلیفی ساحلی پٹی کے گرد قتل کیا جا رہا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ان ہلاکتوں کے پیچھے اصل وجوہات کے بارے میں بھی معلوم ہو سکا ہے۔

تمبالا جیفوا جن کی عمر 74 برس ہے ان کی ایک آنکھ کی بینائی نہیں ہے جبکہ وہ دوسری آنکھ سے سامنے دیکھ رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ سڈی آرام سے ان کی قمیض اتار رہی ہیں۔

’انھوں نے ان کے جسم میں خنجر گھونپا اور پھر باہر نکال دیا۔‘

سڈی نے یہ بات کہتے ہوئے تمبالا کی چھاتی پر موجود نشان کی جانب اشارہ کیا جو ان کی ہنسلی کی ہڈی سے نیچے کی جانب موجود تھا۔

وہ ایک اور حملے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے اپنے سر کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’انھیں ان کے سر کے زخمی حصے پر ٹانکے لگائے گئے ہیں۔‘

تمبالا پر ایک جادوگر ہونے کا الزام عائد کر کے ان کے گھر پر دو مرتبہ حملہ کیا جا چکا ہے جو مالندی کے ساحلی ٹاؤن سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

ان پر ہوئے پہلے حملے میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی جبکہ دوسرا حملہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا تاہم تمبالا جیفوا بال بال بچے۔

دونوں میاں بیوی کی ملکیت میں 30 ایکڑ زمین موجود ہے جہاں وہ مکئی اگاتے ہیں اور اپنی کچھ مرغیاں پالتے ہیں۔ اس اراضی کی ملکیت کو لے کر خاندان میں اختلافات موجود ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ ہی تمبالا جیفوا پر حملے کی اصل وجہ ہیں اور ایسا نہیں تھا کہ لوگ واقعی مانتے تھے کہ وہ بھوت یا جادوگر ہیں۔

جیفوا کہتے ہیں کہ ’مجھے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔ میرا بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا۔ مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ انھوں نے مجھ پر حملہ کیوں کیا، لیکن یہ صرف زمین کا معاملہ ہی ہو سکتا ہے۔‘

A woman showing the scars on a man's back
BBC
سڈی جفوا اپنے شوہر کو آنے والے زخموں کے بعد جسم پر موجود نشانات کی نشاندہی کر رہی ہیں

جادو ٹونے اور توہم پرستی پر یقین بہت سے ممالک میں عام ہے۔ لیکن کینیا، ملاوی، تنزانیہ اور جنوبی افریقہ کے کچھ حصوں میں، اسے ان کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے معمر افراد کو قتل کرنے کا جواز پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کینیا کی انسانی حقوق کی تنظیم ہاکی یتو کی جانب سے ’دی ایجڈ آن ایج‘ نامی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے کیلیفی کے ساحل پر جادو ٹونے کے نام پر ایک معمر شخص کو قتل کر دیا جاتا ہے۔

تنظیم کے پروگرام آفیسر جولیس وانیاما کا کہنا ہے کہ بہت سے خاندانوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کا اپنا ایک شخص ہے جو اس قتل کا حکم دیتا ہے۔

وہ جادو ٹونے کا لفظ جواز کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ انھیں عوامی ہمدردی ملے گی اور لوگ کہیں گے کہ اگر وہجادوگر تھا تو اچھا ہے کہ تم نے اسے قتل کر دیا۔

اس علاقے کے بہت کم لوگوں کے پاس اپنی زمین کے مالکانہ حقوق ہیں۔ یہ بغیر کسی وصیت کے روایتی طور پر خاندان میں منتقل کرنے پر بھروسہ کرتے ہیں۔

وانیاما کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 10 میں سے سات عمر رسیدہ افراد ہیں کیونکہ زمین کی ملکیت اور وراثت ان کے پاس ہے۔

’تاریخی طور پر یہاں کیلیفی کے لوگوں کے پاس (زمین) کی دستاویزات نہیں ہیں۔ ان کے پاس واحد دستاویز ان بزرگوں کا بیانیہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر مرد مارے جا رہے ہیں کیونکہ ایک بار جب آپ انھیں مار دیتے ہیں تو آپ رکاوٹ دور کر دیتے ہیں۔‘

A woman resting her head on her hands
BBC
دونوں میاں بیوی کا ماننا ہے کہ دونوں حملوں کے پیچھے ان کے اپنے خاندان کا ہاتھ ہے۔

جیفوا خاندان کی زمین سے تقریبا ایک گھنٹے کی مسافت پر، مالندی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن، کے تحت بزرگوں کے لیے ایک امدادی مرکز قائم ہے۔

یہ تقریبا 30 بزرگ افراد کا گھر ہے جن پر حملہ کیا گیا ہے اور وہ اپنی زمین پر واپس جانے سے قاصر ہیں۔

تریسٹھ سالہ کٹانا چارا جو اپنے عمر سے کہیں زیادہ بوڑھے نظر آتے ہیں تقریباً 12 مہینے سے یہاں ہیں۔ اپریل 2023 میں ان کے بیڈروم میں چاقو سے حملہ کرنے کے بعد انھیں مرکز میں منتقل ہونا پڑا تھا۔

ان کا ایک ہاتھ کلائی سے کٹا ہوا تھا اور دوسرا کہنی کے اوپر۔ وہ اب کام نہیں کر سکتے اور انھیںبنیادی کاموں کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے، کھانا کھلانے اور دھونے سے لے کر خود کپڑے پہننے تک۔‘

وہ کہتے ہیں ’میں اس شخص کو جانتا ہوں جس نے میرے ہاتھ کاٹے لیکن اس کے بعد سے ہم کبھی آمنے سامنے نہیں ملے۔‘

چارا پر ایک اور شخص کے بچے کی موت کے بعد جادوگر ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان پر حملے کی اصل وجہ ان کی چھ ایکڑ زمین تھی۔

’میرا جادو ٹونے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میرے پاس زمین کا ایک ٹکڑا ہے اور وہ سمندر کے کنارے ہے۔ یہ کافی بڑی زمین ہے۔‘

A phot of a man who has had both his hands cut off
BBC
کٹانا چارا اب ایک شیلٹر میں رہتے ہیں کیونکہ وہ اب اپنا خیال نہیں رکھ سکتے۔

چارا کے خاندان کے بہت سے افراد سے اس حملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی لیکن کسی پر کبھی مقدمہ نہیں چلایا گیا تھا۔

سماجی کارکن وانیاما ان کے لیے انصاف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’بزرگوں کے قتل کے الزام میں بہت کم لوگوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ قتل میں ملوث اہم لوگ بھی محسوس کرتے ہیں کہ وہ آزاد ہیں۔‘

کئی ماہ کی تحقیقات کے بعد بی بی سی افریقہ آئی ایک سابق ہٹ مین کا سراغ لگانے میں کامیاب رہا جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے تقریبا 20 افراد کو ہلاک کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ انھیں ہر قتل کے لیے کم از کم 50 ہزار کینیائی شلنگ یعنی 400 ڈالر ادا کیے جاتے تھے۔

انھوں نے بی بی سی افریقہ آئی کو بتایا کہ ’اگر کوئی کسی بوڑھے شخص کو قتل کرتا ہے تو جان لو کہ اس کے گھر والوں نے اس کی قیمت ادا کی ہے۔ یہ ان کا خاندان ہوتا ہے۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح اور کیوں کسی کی جان لیتے ہیں تو ان کا جواب تھا ’ہو سکتا ہے کہ میں نے کچھ برا کیا ہو کیونکہ مجھے نوکری دی گئی تھی اور میں نے قتل کیا لیکن قوانین کے مطابق، خدا کے مطابق، جس شخص نے مجھے بھیجا ہے وہ مجرم ہے۔‘

کینیا کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے فروری 2023 میں اقوام متحدہ میں ایک دستاویز پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا ’مغربی کینیا میں کیسی اور ساحلی کینیا کی کیلیفی کاؤنٹی جیسے علاقوں میں جادوگروں کو جلانے، قتل کرنے اور جسمانی حملے بہت زیادہ ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ خاندان کی زمین حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے خاندان کے نوجوان افراد قتل کے پیچھے ایک اہم محرک عنصر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قحط کے دوران جب آمدنی کے ذرائع نایاب ہو جاتے ہیں تو حملوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وانیاما کا کہنا ہے کہ زمین پر قبضے کو جائز ٹھہرانے کے لیے جادو ٹونے کے الزامات کو استعمال کرنے والے قتل ایک ’قومی تباہی‘ بن چکے ہیں۔

انھوں نے کہا ’یہ ایک علاقائی مسئلے کے طور پر شروع ہوا تھا، لیکن اب یہ بڑھ گیا ہے۔۔۔ اگر ہم اس پر توجہ نہیں دیتے ہیں تو ہم بزرگوں کے اپنے آرکائیوز کھو رہے ہیں۔ یہ واحد زندہ آرکائیو ہیں جن پر ہم یقین کر سکتے ہیں۔‘

روایتی افریقی ثقافت میں بزرگوں کا ان کی حکمت اور علم کے لیے احترام کیا جاتا ہے۔ کیلیفی میں یہ اس کے برعکس ہے۔

بوڑھے لوگ ہدف بننے سے اس قدر ڈرتے ہیں کہ بہت سے لوگ جوان نظر آنے کی کوشش میں اپنے بالوں کو رنگتے ہیں۔

جادو ٹونے کا الزام لگنے کے بعد اس علاقے میں کسی کا زندہ رہنا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

اگرچہ چارا اب محفوظ ہیں لیکن وہ بزرگوں کے ریسکیو سینٹر میں رہتے ہیں، لیکن جیفوا جیسے مردوں کے لیے حقیقی خوف ہے کہ جس نے بھی انھیں قتل کرنے کی کوشش کی وہ دوبارہ بھی آسکتا ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts