مریم نواز نے عطلبا میں ای بائیکس تقسیم،ایک اور وعدہ پورا کردیا، مریم نواز

image

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ انیشیٹو پروگرام کی تقریب ہوئی جس میں مریم نواز نے طلبا میں ای بائیکس تقسیم کیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیکس حاصل کرنےوالےطلبا کومبارکبادپیش کرتی ہوں،4ماہ کے اندر ای بائیکس تقسیم کرنے کا وعدہ پورا کیا ،خواہش تھی کہ طلبا کی مشکلات کو جلد سے جلد ختم کیاجائے۔

شاہین آفریدی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

ایک لاکھ 90ہزار کے قریب ای بائیکس کیلئے رجسٹریشن ہوئی،پنجاب میں 27 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی،ای بائیکس کی آدھی ڈاؤن پیمنٹ پنجاب حکومت ادا کرے گی،میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے گائیڈ کیا۔

چاہتی ہوں پنجاب ای بائیکس اور ای ٹرانسپورٹ کی طرف جائے ،اس منصوبے کی تکمیل میں تمام متعلقہ اداروں اور افراد شاباش کے مستحق ہیں،الیکٹر ک بائیکس کی تقسیم کے دوسرے فیز میں تعداد مزید بڑھائیں گے۔

جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں ، ڈی جی محکمہ موسمیات

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں بائیکس تقسیم کی گئی ہیں،طلبا کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم بھی لارہے ہیں،پنجاب کے طلبا کیلئے 25ارب روپے کی اسکالرشپ اسکیم لا رہے ہیں ،جو طلبہ و طالبات فیس ادا نہیں کرسکتے،حکومت انہیں معاونت فراہم کرے گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا یوتھ کے لیے مزید اسکیمز لے کرآرہے ہیں،ای بائیکس کی بیٹری کی انشورنس دی گئی ہے،100فیصد بائیکس میرٹ پر دی گئی ہیں ،پنجاب ترقی ، ٹرانسپورٹ اور طلبا کی سہولیات میں لیڈ کرے گا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ

چاہتی ہوں دیگر صوبوں میں بھی ایسی ترقی آئے ،الیکٹرک بسز کیلئے آج ایم او یو سائن کیا گیا ہے ،27ای بسز دسمبر میں لاہور آ جائیں گی ،پنجاب طلبہ کو سہولیات دینے میں لیڈ کرے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US