پی کے 22 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اے این پی کے امیدوار نے میدان مارلیا۔
کل پولنگ اسٹیشنز 91 کے نتائج مکمل ہوگئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق اے این پی کے نثار باز 11926 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
طلبا میں ای بائیکس تقسیم:ایک اور وعدہ پورا کردیا، مریم نواز
آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،جماعت اسلامی کے عابد خان 10593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔
سنی اتحاد کے راحت اللہ 7146 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔