پنجاب پولیس کےتقریباً دو پچاس افسران اور اہلکاروں کا آئس اور ہیروئن کے کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف

image

پنجاب پولیس کےتقریباً دو پچاس افسران اور اہلکاروں کا آئس اور ہیروئن کے کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ان پولیس افسران اور اہلکاروں کوآئس اور ہیروئن کا نیٹ ورک چلانے میں 225 ملزمان کی معاونت حاصل تھی،لگ بھگ 540 افراد کیخلاف اسی سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ان پولیس افسران میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، انسپکٹرز، سب انسپکڑز اور پولیس کے سپاہی شامل ہیں،نوکے قریب بڑے منشیات فروش بھی پکڑے گئے ہیں۔

یہ ملزمان پنجاب کے اکتیس اضلاع میں آئس اورہیروئن کا کاروبار کررہے ہیں،نیٹ ورک پر آئس اور ہیروئن تعلیمی اداروں اور دوسرے علاقوں میں فروخت کرنے کا الزام تھا،ان تمام ملزمان کیخلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

پنجاب پولیس سپیشل برانچ نے آپریشن برانچ کو تفصیلات جمع کرادیں، پولیس کا موقف

ڈئی آئی جی آپریشن زاہد مروت کا متعلقہ پولیس افسران کو ایکشن کیلیے خط


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US