باچا خان ائیرپورٹ پشاور پر تمام پروازیں بحال

image

پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر تمام پروازیں بحال کردی گئی ہیں، گزشتہ روز آگ لگنے کی وجہ سے رن وے کو بند کردیا گیا تھا۔

سعوی ائیرلائن کو پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گزشتہ روز لینڈنگ کے وقت ٹائر کو آگ لگنے کا واقع پیش آیا تھا، آگ پر قابو پانے کے بعد مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

مخصوص نشستیں کیس، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی

مسافروں کے سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے اتارا گیا تھا، اس واقعے کے بعد رن وے کو بند کر دیا گیا جس کو اب بحال کر دیا گیا ہے۔

باچا خان ائیرپورٹ حکام نے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر پروازیں اپنے معمول کے مطابق ہوں گی اور آج دبئی، شارجہ، کراچی کے لیے فلائٹس کی اپنے مقررہ وقت پر روانگی اور آمد ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US