شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، عدالت پیش کرنے کا حکم

image

راولپنڈی کی سول عدالت نے تحریک انصاف کے معطل رکن شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

وارنٹ گرفتاری سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے عدالت سے غیر حاضری پر جاری کیے۔ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے مقدمہ کر رکھا ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس ، مسلسل غیر حاضری پر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری

عدالت نے ایس ایچ او نصیر آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو عدالت پیش کیا جائے۔

شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے انٹرچینج کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری کے تعمیرات کرنے کا الزام ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US