جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

image

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔

شاہ محمود قریشی کو آج صبح انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کر دی۔

سانحہ 9 مئی، تیمور جھگڑا، کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی کے 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

تحریک انصاف کے رہنما نے صحت جرم سے انکار کر دیا ، بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US