سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کے فیصلے پر مسلم لیگ ن نے نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے۔ ن لیگ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کی ہے۔
نظر ثانی درخواست مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دائر کی ہے۔