پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

image

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلے میں حکومت نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے، پنجاب کے ضلع پاک پتن میں 18 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے ہر نوجوان کو ہنرمند بنانا ہمارا ویژن ہے، مریم نواز

اس چھٹی کا اعلان حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے 782ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات کے حوالے سے کیا گیا ہے، ضلع پاکپتن میں مقامی چھٹی ہوگی۔

پاکپتن کی ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ضلع میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US