جمہوری حکومت میں کسی جماعت پر پابندی کی مثال نہیں ملتی، شاہد خاقان عباسی

image

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کی جانب سے کسی جماعت پر پابندی کی مثال نہیں ملتی۔ حکومت کے پاس کسی جماعت پر پابندی کا اختیار نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن آئین سے متصادم ہے۔ اتنا حساس معاملہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لایا گیا؟

یہ بھی پڑھیں: اپنی سیاست کیلئے ملکی معاملات خراب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی محمد خان

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے پاس کسی جماعت پر پابندی کا اختیار نہیں ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جو غلطی کی حکومت وہی دہرانا چاہتی ہے۔ مشکل یہ ہے کہ حکومت کا منڈیٹ کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 14 تحفظ فراہم کرتا ہے اور آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے۔ آرٹیکل 6 لگا تو پھر حکومت کے بھی بہت سے لوگوں پر لگے گا۔ 9 مئی کو ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا تب حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ لوگ کہیں گے سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد پابندی کا خیال کیوں آیا؟


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US