خدا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے اسے پاگل کر دیتا ہے، مشاہد حسین سید

image

مشاہد حسین سید نے کہا کہ خدا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے اسے پاگل کر دیتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مشاہد حسین سید نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے اسے تباہ کرنے سے پہلے پاگل کر دیتا ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، عمران، سوری اور علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیاوہی پرانی غلطیاں دہرائی جارہی ہیں، الوداع سیاسی استحکام، الوداع سرمایہ کاری، الوداع معاشی بحالی۔

واضح رہے کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی، سابق صدر عارف علوی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US