30 جولائی سے ختم کی جانے والی وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل بارےمختلف تجاویز تیار

image

وفاقی حکومت کی جانب سے ختم کی جانے والی وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے مختلف تجاویز تیار کرلی گئیں۔

حکومت نے صنعت وپیداوار، آئی ٹی، صحت،کشمیرامور اور سیفران کی وزارتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا، 30جولائی تک پانچ وزارتوں کو ختم اور ملازمین کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، ان وزارتوں کے ملازمین کے حوالے سے مختلف تجاویز تیارکی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی

ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج دیا جا سکتا ہے یا ان وزارتوں کے ملازمین کو دیگر وزارتوں میں ضم کئے جانے کی بھی تجویز ہے۔

متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول میں بھی شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔متعلقہ وزارتوں کیساتھ مل کر ادارہ جاتی ریفارمز سیل نے تجاویز مرتب کر لی ہیں، متاثرہ ملازمین کو کیا پیکج دیا جائے اس ضمن میں، آئی ایم ایف سے بھی مشاورت کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US