پشاور: بی آر ٹی کے کرایوں میں فی اسٹاپ 5 روپے کا اضافہ

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے کرایوں میں فی اسٹاپ 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی آر ٹی کے کرایوں میں فی اسٹاپ 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بی آر ٹی پر کم سے کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 60 روپے مقرر کر دیا گیا۔

بی آر ٹی پر 5 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کر دیا گیا جبکہ 10 کلومیٹر کا کرایہ 25 روپے، 10 سے 15 کلومیٹر کا کرایہ 35 روپے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ

اعلامیہ کے مطابق 15 سے 20 کلومیٹر تک کا کرایہ 40 روپے اور 20 سے 25 کلومیٹر کا کرایہ 45 روپے ہو گا۔ 25 سے 30 کلومیٹر سفر کا کرایہ 50 روپے اور 30 سے 35 کلومیٹر کا کرایہ 55 روپے ہو گا۔

35 سے 40 کلومیٹر سفر کا کرایہ 60 روپے کر دیا گیا ہے۔ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کارڈ جاری کر کے 50 فیصد رعایت ملے گی۔ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو والدین کے ساتھ مفت سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US