وزیر اعظم نے جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق یوتھ پروگرام کو کامیاب اور مزید مؤثر بنانے کے لیے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اقوام متحدہ کی 3 ایجنسیوں پر مشتمل جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔ جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کو مجموعی طور پر 23 ٹاسک تفویض کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 4ماہ میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کو پکڑا گیا ، وزیراعظم

چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کے سربراہ ہوں گے۔

سیکرٹریٹ حکومت، اقوام متحدہ، نجی شعبہ اور سول سوسائٹی سے رابطہ بھی کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US