تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر  لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا گیا

کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا تھا کہ تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور بنوں ، جرمنی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US