بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ منسوخ

image

وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی IMPASS اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شریک ہوئے۔

نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے اضافے کی درخواست

نائب وزیراعظم کو سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی IMPASS نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجرا کی سہولت کے بارے میں ایک وسیع بریفنگ دی۔

اجلاس میں بیرون ملک اسائلم کے خواہاں افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے والے 5 جون 2024 کے سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ حکام نے نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ 60 دن کے اندر جاری کردیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US