پنجاب میں ٹریفک چالان کا جدید سسٹم متعارف، چالان کے ساتھ اب ثبوت بھی دیا جائے گا

image

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا جدید سسٹم متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب چالان ثبوت کے ساتھ ملے گا۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا اور قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ثبوت کے ساتھ ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدیدالیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ سسٹم شروع کردیا گیا ہے، دھواں پھیلانے والی ہر گاڑی کی جدید کیمروں سے پڑتال کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ٹریفک چالان کا جدید سسٹم بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ منسوخ

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی مریم نوازکے وژن کے مطابق لاہور میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے زیادہ دھواں دیتی گاڑیوں، ٹریفک اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جدید کیمروں سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اورآٹورکشہ کے دھوئیں کی پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ جدید دنیا کی طرح لاہور میں دھواں چھوڑتی گاڑی کی تصویر اور ویڈیوز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، الیکٹرانک ٹکٹ میں دھواں پھیلانے والی گاڑی کی تصویر بھی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی نگرانی میں ٹریفک پولیسنگ کا کلچر تبدیل ہورہا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے ماحولیاتی تحفظ اور ٹریفک قوانین پرعمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ کا نظام پنجاب کے ہر شہر میں لاگو ہوگا، شہریوں کے تعاون سے پنجاب اسموگ فری اورجدید پولیسنگ والا مثالی صوبہ بنے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US