پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89کروڑ 33لاکھ کی منظوری

image

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 2 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد فنڈز منظور کرلئے گئے۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی گئی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔

چکن کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم تشکیل دینےکا حکم

چوبرجی گارڈن لاہور میں ملازمین  کی رہائشی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1ارب 49 لاکھ ،پنجاب کی جیلوں میں اضافی ملٹی سٹوری بیرکس کی تعمیر کیلئے 47کروڑ 61 لاکھ منظور کئے گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89کروڑ 33لاکھ کی منظوری دیدی گئی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US