پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ گرفتار

image

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔

راحت فتح علی خان نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

چھاپے کے دوران رئوف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا،ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہےپی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کی رہائی کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ پولیس نہیں بتارہی کہ رؤف حسن کو کس کیس میں گرفتارکیاگیاہے۔

خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ

پولیس نے کہارؤف حسن پر کوئی کیس نہیں مگر یہ آپ کے ساتھ نہیں جاسکتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US