ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے، عظمیٰ بخاری

image

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے،جو خود ہی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کراتے اور خود ہی اسمبلی کے گیٹ پر تماشہ لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی کے گیٹ پر تماشہ ہی لگانا تھا تو اجلاس پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں خرچ کروایا؟اپوزیشن کی ریکوزیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والی یہ دنیا کی پہلی نالائق ترین اپوزیشن ہے۔

مزید بولیں کہ 9 مئی کے جن دہشتگردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی اور دشنام تراشی کر رہے ہیں،اس فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا ہے۔

مریم نواز کے اقدامات سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے، یہ ٹولہ ملکی سیاست پر سیاہ ترین دھبہ بن چکا ہے، جب تک اس فسادی اور انتشاری ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان میں استحکام آئے گا اور نہ خوشحالی آئے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US