بلڈ نگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

image

فیصل آباد میں سیمنٹ کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے اور فی بوری قیمت 1700روپے تک جا پہنچی۔

سیمنٹ،بجری،ریت،اینٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب آدمی کے لئے چھت بنانا مزید مشکل ہو گیا جبکہ بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے سینکڑوں مزدور بھی بیروزگار ہو گئے۔

ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ

حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں،تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا ہے۔

مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1700روپے،سریا 270روپے فی کلو،اینٹ فی ہزار 17000روپے،بجری 130فی فٹ ریت کا ٹرالا 25 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے۔

سیمنٹ،بجری،ریت، اینٹ اور سریے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

دوسری جانب مزدور وں نے اپنی دیہاڑی میں بھی اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مقامی بلڈنگ میٹریل ڈیلرز نے رواں ماہ سیمنٹ کی بلیک مارکیٹنگ میں لاکھوں روپے کمائے ہیں،پرانا سٹاک رکھ کر منہ مانگے دام وصول کئے جارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US