حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب

image

وفاقی حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

مذاکرات کی صدارت وفاقی وزیراحد چیمہ نے کی ،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت علی پرویزملک، چیئرمین ایف بی آر ، فلور ملزایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عاصم رضا سمیت چاروں صوبوں کے چیئرمین بھی شریک ہوئے۔

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع

مذاکرات کے بعد چیئرمین آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرکی فلور ملز معمول کے مطابق کام کریں گی۔

فلور ملز پر انکم ٹیکس ایکٹ کا سیکشن 153 اے لاگونہیں ہوگا جبکہ ملزکمیشن سسٹم کے تحت آٹا فروخت کریں گی، آٹا ڈیلرز اور پرچون فروش فلور ملزکا آٹا فروخت کرنے پر فی تھیلا کمیشن لیں گے۔

ڈیبیو پر21 رنز دیکر 7وکٹیں،سکاٹ لینڈ کے بائولر نے نیا ریکارڈ بنا دیا

عاصم رضا نے مزید بتایا کہ کمیشن کی رقم پر انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا اور جن ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی سالانہ سیل 10 کروڑسے کم ہے وہ آئندہ برس ود ہولڈنگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے۔

آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں آٹا کاروبار پرٹیکس اصلاحات کو شامل کیا جائے گا۔مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US