افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک

image

21اور22جولائی کی شب دیر میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 3دہشت گردوں ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، فائرنگ کےتبادلےمیں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

بلڈ نگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان حکومت سے بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا بار بار کہتا رہا ہے ، پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے گی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US